Sunday, September 8, 2024

لندن : کشمیریوں اور پاکستانی کمیونٹی کا انڈین ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ

لندن : کشمیریوں اور پاکستانی کمیونٹی کا انڈین ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ
July 17, 2016
لندن(92نیوز)لندن میں  کشمیریوں اورپاکستانی کمیونٹی  نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف  انڈین ہائی کمیشن  کےباہر مظاہرہ کیا۔مظاہرین نےقاتل مودی قاتل کے نعرےبھی لگائے۔ادھرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی سےشہیدہونےوالوں کی تعدادسینتالیس ہوگئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق جمہوریت کاڈھونگ رچانےوالےبھارت کااصل چہرہ دنیاکودکھانےکےلئےپاکستانی اور کشمیری بھائی لندن میں اکٹھےہوگئے اوردنیاکوبتادیاکہ ان کےدل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔مظاہرین  کی بڑی تعدادلندن میں انڈین ہائی کمیشن  کےباہرجمع ہوگئی اور مقبوضہ کشمیرمیں  جاری بھارتی فوج کے ظلم اوربربریت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین  کاکہناتھاکہ بھارت نہتےکشمیریوں کاخون بہانابندکرے غصےسےبھرےاحتجاجی مظاہرین نےقاتل مودی قاتل کے نعرےبھی لگائے۔ مظاہرین نےمطالبہ کیاکہ  بھارتی فورسزکوکشمیرسے نکالنے کیلئے اقوام متحدہ  اقدامات کرے۔اس موقع پرمظاہرین کی جانب سے انڈین ہائی کمیشن کے عملے کویادداشت بھی  پیش کی گئی۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی جاری ہے۔ دنیابھرمیں مظاہرین کومنتشرکرنےکےلئےربڑ کی گولیوں کااستعمال کیاجاتاہے لیکن مقبوضہ وادی میں  بھارتی فوجی چھروں والی بندوقیں استعمال کررہےہیں جس سےمتعددافرادکےجسم میں چھرےپیوست ہوگئےہیں اوروہ اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں چھرےلگنےسےنہ صرف بچےمتاثرہوئےہیں بلکہ کئی نوجوان اپنی بینائی کھوچکےہیں۔