Sunday, September 8, 2024

لندن : ”کریڈ“ کا پریمیئر‘ سلویسٹر سٹالن اور فلم کی دیگر کاسٹ نے چار چاند لگا دیے

لندن : ”کریڈ“ کا پریمیئر‘ سلویسٹر سٹالن اور فلم کی دیگر کاسٹ نے چار چاند لگا دیے
January 13, 2016
لندن (92نیوز) ہالی وڈ فلم ”کریڈ“ کا یورپی پریمیئر لندن میں ہوا جس میں ریڈ کارپٹ گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والے سلویسٹر سٹالن سمیت فلم کی کاسٹ کے تمام ارکان شامل ہوئے۔ تقریب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم میں باکسر کا کردار ادا کرنے پر گولڈن ایوارڈ ملنے کی بالکل بھی امید نہ تھی۔ اس نے کہا انیس سو ستتر میں وہ گولڈن گلوب کیلئے نامزد ہوا تھا لیکن ایوارڈ نہ جیت سکا جہاں اس کی اہلیہ اور بچے بھی موجود تھے لیکن اس بار تو اسے ایوارڈ ملنے کی توقع نہیں تھی۔ مائیکل بی جورڈن اور ٹیسا ٹامسن نے سلویسٹر کو ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ جورڈن کا کہنا تھا اسے فخر ہے کہ چالیس سال بعد ہی سہی اس کی کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ٹیسا نے کہا بعض لوگ اسے ایوارڈ ملنے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں لیکن وہ سمجھتی ہے کہ سٹالن ایوارڈ کے مستحق تھے۔ سٹالن کہتے ہیں ریان انتہائی کمال کے ڈائریکٹر ہیں جو لوگوں کو حیران کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ برطانیہ کے پیشہ ور باکسر کیرل فراک بھی پریمئر میں شریک تھے اور سلویسٹر سٹالن کے گرویدہ ہیں۔ برطانیہ میں فلم کی نمائش پندرہ جنوری سے شروع ہو گی۔