Sunday, September 8, 2024

لندن کرٹکس سرکل فلم ایوارڈز میلہ : ”فورٹی فائیو ایئرز“ بہترین فلم قرار

لندن کرٹکس سرکل فلم ایوارڈز میلہ : ”فورٹی فائیو ایئرز“ بہترین فلم قرار
January 18, 2016
لندن (ویب ڈیسک) لندن کرٹکس سرکل فلم ایوارڈز کا میلہ فلم ”فورٹی فائیو ایئرز“ نے لوٹ لیا۔ بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈز بھی اسی کے حصے میں آئے۔ تفصیلات کے مطابق کرٹکس سرکل کے ایوارڈز کی تقریب لندن میں ہوئی۔ اس موقع پر ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کی کہکشاں اتری ہوئی تھی۔ زرق برق ملبوسات زیب تن کئے اداکاروں کی ایوارڈز ملنے پر خوشی دیدنی تھی۔ ”فورٹی فائیو ایئرز“ میں کام پر ٹام کرٹنی اور شارلیٹ ریمپلنگ بہترین اداکار اور اداکارہ قرار پائے۔ فلم ”دی لک آف سائلنس“ بہترین غیرملکی تو ایمی سال کی بہترین دستاویزی فلم‘ جارج ملر کو بہترین ڈائریکٹر قرار دیا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیٹ ونسلیٹ‘ ٹائی ٹینک کے ساتھی لیونارڈو ڈی کیپریو کیلئے رطب اللسان رہیں۔ کہتی ہیں اس بہترین اداکاری کا آسکر اس کے حصے میں آ سکتا ہے۔ وہ سیاہ لباس زیب تن کئے تقریب میں شریک ہوئیں۔ وہ مائیکل فاس بینڈر کو بھی نہیں بھولی جن کی فلم سٹیوو جاب بنانے میں دست راست تھیں۔ اداکار کینتھ برانا نے آنجہانی ایلن رک مین کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ تقریب میں ڈیسلے پاول‘ ڈیم جوڈی، میسی ولیمز بھی شریک ہوئے۔