Friday, March 29, 2024

لندن: ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں: وزیراعظم نوازشریف

لندن: ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں: وزیراعظم نوازشریف
May 23, 2016
لندن (نائنتی ٹو نیوز) وزیراعظم  نوازشریف کا  کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ڈرون حملے کے بعد ٹیلیفون کیا۔ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں۔ ہفتے کے ہونے والے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ وزیراعظم  نے  کہا شور مچانے والوں کے اپنے پول کھل گئے ہیں۔ نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والوں کو رائے عامہ کا علم ہونا چاہیے۔ مشرف کے دورمیں بے رحمانہ احتساب کے باوجود کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ امریکا نے حملے کے بعد آگاہ کیا۔ پاکستان کی خودمختاری کی  خلاف ورزی کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ وزیراعظم سات سمندر پار بھی اپنے سیاسی مخالفین کو نہیں بھولے اور کہا شور مچانے والوں کے پول کھل گئے ہیں۔ الزامات لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے قرض  کی رقم سے دس گنا امیر ہونے والوں کو بھی کھری کھری سنا دی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پرویزمشرف کے دور میں ان کا بے رحمانہ احتساب کیا گیا لیکن کچھ ثابت نہ ہوا۔ قومی اسمبلی کو جائیداد سے متعلق تمام  تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔ دورہ لندن سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ طبی معائنہ کرانے برطانیہ آئے ہیں۔