Saturday, April 27, 2024

لندن : چودھری نثار سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات ،عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کی آزادانہ تحقیقات پر اتفاق

لندن : چودھری نثار سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات ،عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کی آزادانہ تحقیقات پر اتفاق
April 27, 2016
لندن(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نےلندن میں برطانوی وزیرداخلہ سے ملاقات کی جس میں  پاکستان اوربرطانیہ میں عمران فاروق قتل کیس اورمنی لانڈرنگ کی آزادانہ ،شفاف تحقیقات پراتفاق  کیاگیا۔دونوں ممالک اپنے متعلقہ قوانین کے مطابق  تحقیقات کریں گےاور تحقیقاتی ایجنسیاں ایک دوسرےکے ملک کادورہ کریں گی۔ چوہدری نثارکا کہنا  ہے کہ پاکستان برطانیہ میں  راکےایجنٹوں کی کارروائیوں سےآگاہ ہےاوراس سلسلےمیں  اپنی تشویش سےبرطانوی حکومت کوآگاہ کردیاہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ چودھری نثار نےلندن میں    مصروف    دن گزارا۔انہوں نےبرطانوی ہم منصب تھریسا مے سے ملاقات کی ۔ جس میں پاکستان اوربرطانیہ میں عمران فاروق قتل کیس اورمنی لانڈرنگ کی آزادانہ ،شفاف تحقیقات پراتفاق  کیاگیا۔دونوں ممالک اپنے متعلقہ قوانین کے مطابق  تحقیقات کریں گےاور تحقیقاتی ایجنسیاں ایک دوسرےکے ملک کادورہ کریں گی۔ ملاقات کےبعدمیڈیاسےبات چیت کرتےہوئےوزیرداخلہ کاکہناتھاکہ پاکستان   برطانیہ میں  راکےایجنٹوں کی کارروائیوں سےآگاہ ہےاس سلسلےمیں  اپنی تشویش سے برطانوی حکومت کوآگاہ کردیاہے۔ اس  سےقبل  لندن میں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیرداخلہ   نےسابق  صدرپرویزمشرف کانام لئےبغیرانہیں  تنقیدکا نشانہ بنایا۔چودھری نثارنےصاف بتادیاکہ  پاکستان کے کئی سکیورٹی مسائل دوسروں کی وجہ سے پیدا ہوئے۔ پاکستان کو دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں سے لڑنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا گیا۔