Thursday, April 25, 2024

لندن : چوبیس سالہ کرکٹر سینے پر گیند لگنے سے ہلاک

لندن : چوبیس سالہ کرکٹر سینے پر گیند لگنے سے ہلاک
July 7, 2015
لندن(92نیوز)لندن میں چوبیس سالہ کرکٹر سینے پر گیند لگنے سے ہلاک ہو گیایہ واقعہ برٹش تامل لیگ کے میچ کے دوران پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بیوالان  پاتھما ناتھن اتوار کے روز لندن کے لانگ ڈیٹون ریکریشن گراؤنڈر میں مینی پے پاریش کلب کی طرف سے بیٹنگ کر رہا تھا کہ ایک تیز گیند اس کے سینے پر آ لگی اور وہ پچ پر گر گیا۔ اسے پہلے گراؤنڈ میں ہی فوری طبی امداد مہیا کی گئی اور بعد میں ایمبولینس کے ذریعے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔