Friday, April 19, 2024

لندن: چائنیز میجیکل لینٹرن فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

لندن: چائنیز میجیکل لینٹرن فیسٹیول کا آغاز ہوگیا
January 20, 2017
لندن(ویب ڈیسک)لندن میں چائنیزمیجیکل لینٹرن فیسٹیول کاآغاز ہو گیا ہے، اس رنگا رنگ فیسٹیول میں1500سے زائد بڑی اور چھوٹی لالٹینوں کی نمائش کی جارہی ہے جن میں 60 ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں۔ فیسٹیول کے موقع پر لندن کا چسوک ہاؤس رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں اور قمقموں سے جگ مگ کرتا دکھائی دے رہا ہے مختلف اشکال،سائز اور رنگوں کی حامل یہ دیوہیکل لالٹینیں رات ہوتے ہی پورے علاقے کو رنگ و نور ،روشنیوں میں نہلا دیتی ہیں۔