Thursday, April 18, 2024

لندن : پی ٹی آئی آج نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر  جبکہ ن لیگ اتوار کو جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کریگی

لندن : پی ٹی آئی آج نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر  جبکہ ن لیگ اتوار کو جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کریگی
May 25, 2016
لندن(92نیوز)لندن میں پی ٹی آئی آج احتجاج کرے گی جبکہ ن لیگ نے جوابی وار کرتے ہوئے اتوار کے روز  عمران خان  کی سابق اہلیہ جمائما خان کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل  کے مطابق مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے جواب میں اتوار کو   چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بچوں کے گھر کے باہر احتجاج کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ ن  عمران خان کی آف شور کمپنی اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کے خلاف مظاہرہ کرے گی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی نے بھی آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اس سے قبل  بھی گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے مظاہرے کے جواب میں لیگی کارکنوں نے عمرا ن خان کے بچوں کے گھر کے باہر احتجاج کیا تھا۔