Friday, April 26, 2024

لندن : پی ایس پی رہنماؤں کا قائد ایم کیو ایم کے خلاف مظاہرہ

لندن : پی ایس پی رہنماؤں کا قائد ایم کیو ایم کے خلاف مظاہرہ
August 28, 2016
لندن(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کےرہنماوں نے قائد متحدہ کے خلاف 10ڈاؤننگ سٹریٹ میں مظاہرہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق قائد متحدہ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے لندن کی 10ڈاوننگ سٹریٹ میں قائد متحدہ اور انکی جماعت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت قائد ایم کیو ایم الطاف حسین اور انکی پارٹی پر پابندی عائد کرے اور قائد متحدہ کے خلاف پاکستان پر ہرزہ سرائی کرنے کا مقدمہ کرے ۔