Saturday, April 27, 2024

لندن : پہلے مسلمان میئر صادق خان نے باضابطہ طور پر فرائض اداکرنے شروع کردیئے

لندن : پہلے مسلمان میئر صادق خان نے باضابطہ طور پر فرائض اداکرنے شروع کردیئے
May 10, 2016
لندن(ویب ڈٰیسک)لندن کے پہلے مسلمان مئیرصادق خان نے باضابطہ طورپرفرائض اداکرنے شروع کردئیےپہلے روزشہریوں نے مئیرکاگرمجوشی سے استقبال کیا۔ تفصیلات کےمطابق نومنتخب مئیرسٹی ہال ٹیوب کے ذریعے پہنچے جبکہ راستے میں جگہ جگہ شہریوں نے ان کاگرمجوشی سے استقبال کیا۔ نومنتخب مئیرنے ہاتھ ہلاکرشہریوں کے استقبال کاجواب دیاجبکہ میڈیابھی بڑی تعدادمیں صادق خان کی کوریج کے لیے موجودتھا۔ اس موقع پرصادق خان کاکہناتھاکہ وہ لیبرپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کے لیے قائل کرینگے۔