Friday, April 19, 2024

لندن : پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ الطاف کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ بڑھانے لگے

لندن : پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ الطاف کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ بڑھانے لگے
August 31, 2016
لندن(92نیوز)برطانیہ میں پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیلئے دباؤ بڑھانے لگے۔ ناز شاہ، خالد محمود اور لارڈ نذیر کے بعد یاسمین قریشی بھی میدان میں آ گئیں ۔ الطاف حسین کے خلاف  کارروائی میں تاخیر پر برطانوی ہوم سیکرٹری کو خط  لکھ دیا ہے ۔  اراکین پارلیمنٹ کہتی ہیں  کہ الطاف حسین کے اقدامات برطانیہ کے علاوہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں اس لئے اس کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے ۔