Friday, May 10, 2024

لندن ،پانچ اگست کے مظاہروں کی کوریج کیلئے بھارتی ہائی کمیشن نے ریکارڈنگ کمپنی ہائر کرلی

لندن ،پانچ اگست کے مظاہروں کی کوریج کیلئے بھارتی ہائی کمیشن نے ریکارڈنگ کمپنی ہائر کرلی
August 4, 2020

لندن ( 92 نیوز)  کل پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، لندن میں پانچ اگست کو ہونیوالے مظاہروں نے بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں ۔

بھارتی ہائی کمیشن نے ریکارڈنگ   کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں ، کمپنی مظاہرین کی ویڈیو ریکارڈنگ کرے گی  اور مظاہروں میں شریک بھارتیوں کو شناخت کیا جائے گا۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں فوجی محاصرے کو364روز گزرگئے جبکہ کل 5 اگست کو مودی حکومت کی جانب سے جنت نظیر وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمےاوراسےفوجی چھاؤنی میں بدلے  ایک سال ہوگا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 364 دن میں چارخواتین اور دس لڑکوں سمیت 214افراد کو شہید کیاگیا، بھارتی فورسز کے تشدد سے ایک ہزار  تین سو نوے افراد زخمی ہوئے ۔ 5اگست دوہزار انیس سے اب تک ہونے والی شہادتیں گزشتہ آٹھ سالوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

صرف جولائی میں طاقت کا بدترین استعمال کرتے ہوئے 24نہتے کشمیریوں کو شہید 59کو زخمی اورحریت رہنماؤں سمیت 98شہریوں کوگرفتار کیاگیاجب کہ سات خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔