Monday, September 16, 2024

لندن: پانامہ لیکس میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا پھر بھی کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ کمیشن بنے: وزیراعظم نوازشریف

لندن: پانامہ لیکس میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا پھر بھی کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ کمیشن بنے: وزیراعظم نوازشریف
April 19, 2016
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میں نہ مانوں کی سیاست کرنے والوں نے گند ڈالنا شروع کیا ہے۔ وہ لندن میں اپنی رہائشگاہ کے باہر پاکستان روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام ٹیسٹ ٹھیک ہیں۔ آج ہم پاکستان واپس جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آپ لوگوں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں، اللہ میری صحت ٹھیک رکھے گا۔ انہوں نے پانامہ لیکس کے بارے سوال پر کہا کہ پانامہ لیکس میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا پھر بھی کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ کمیشن بنے۔ ہم پھر بھی تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔ پانامہ لیکس پر کمیشن بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ امن اور سکون چاہتے ہیں انہیں دھرنوں کی سیاست قبول نہیں لیکن کچھ سیاستدان بالغ نہیں وہ ایسی ہی باتیں کرتے ہیں۔ پاکستان میں رہنے والوں کو پاکستان کی ٹانگیں نہیں کھینچنی چاہئیں۔ اللہ نے چاہا تو پاکستان کے حالات بہتر ہوتے جائیں گے۔ اللہ کرے کہ ان لوگوں کو بھی ملکی خوشحالی اتنی عزیز ہو جتنی پاکستانی کی اکثریت کو ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنے ہوئے تھے تب بھی آخر میں جاکر سپریم کورٹ کو ریفر کیا گیا لیکن سپریم کورٹ کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا، دوبارہ الیکشن کو بھی نہیں مانا گیا۔ میں نہ مانوں کی سیاست کرنے والوں نے گند ڈالنا شروع کیا ہے۔