Tuesday, April 16, 2024

لندن : وزیراعظم کی منگل کو بائی پاس سرجری ہوگی

لندن : وزیراعظم کی منگل کو بائی پاس سرجری ہوگی
May 27, 2016
  لندن(92نیوز)وزیراعظم میاں نواز شریف کی لندن میں ہی منگل کو بائی پاس سرجری ہوگی کیونکہ ڈاکٹرز نے فوری طورپر آپریشن کی ہدایت کی تھی ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کی منگل کو بائی پاس سرجری لندن میں ہی ہوگیئ ۔وزیرا عظم نے اپنے اہلخانہ اور قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ نوازشریف آپریشن کے بعد دو ہفتے مزید لندن میں قیام کرینگے ۔ واضح رہے کہ جنیوا سے واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کی انجیوگرافی کی گئی تھی اور انجیوگرافی میں ان کی رگوں میں بلاکج تھا ۔