Sunday, September 8, 2024

لندن : وزیراعظم کی سڑکوں پر چہل قدمی‘ ریسٹورنٹ سے چائے بھی پی

لندن : وزیراعظم کی سڑکوں پر چہل قدمی‘ ریسٹورنٹ سے چائے بھی پی
July 4, 2016
لندن (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف دل کے کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے لندن میں چہل قدمی کی اور ایک ریسٹورنٹ میں چائے پی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے پاکستانی حکام کے ہمراہ لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ پر چہل قدمی کی۔ ساتھ ہی انہوں نے مقامی ریستوران میں چائے بھی پی۔ برطانوی ڈاکٹرز آئندہ ہفتے ان کا دوبارہ معائنہ کریں گے جس کے بعد وزیراعظم کی واپسی کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔