Monday, September 16, 2024

لندن : وزیراعظم کو دھوکےباز کیوں کہا ،سپیکر نے اپوزیشن رہنما کو ایوان سے باہر نکال دیا

لندن : وزیراعظم کو دھوکےباز کیوں کہا ،سپیکر نے اپوزیشن رہنما کو ایوان سے باہر نکال دیا
April 12, 2016
لندن(ویب ڈیسک)پانامالیکس پربرطانوی وزیرعظم کے بیان نے ہنگامہ کھڑاکردیا دارالعوام میں قائدحزب اختلاف نے ڈیوڈکیمرون  کے بیان کوپاناماپیپرزسے توجہ ہٹانے کی کوشش قراردے دیاجبکہ اپوزیشن رہنماکی جانب سے وزیرعظم کودھوکے بازڈیوڈکہہ کرپکارنے پراسپیکرنے رہنماکوایوان سے باہرنکال دیا۔ تفصیلات کےمطابق پانامالیکس کے معاملے پر برطانوی  پارلیمان کااجلاس  ہنگامہ خیزثابت ہوا، پانامالیکس کے بعد پہلی باروزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے آف شورکمپنیوں کے معاملے پرایوان میں باضابطہ بیان دیا۔ ڈیوڈکیمرون نے اپنے بیان میں کہاکہ ٹیکس ریٹرن شائع کردئیےجس میں نہ صرف دوہزارپندرہ کی معلومات تھیں بلکہ گزشتہ چھ برس کے دوران جمع کرائے گئےٹیکسز کی بھی معلومات درج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  اس میں ان کے اثاثہ جات سے متعلق اضافی معلومات بھی شائع کی گئی ہے ۔ برطانوی  دارالعوام میں قائدحزب اختلاف جیرمی کوربن نے پانامالیکس سے متعلق ڈیوڈکیمرون کے بیان کو پاناماپیپرزسے توجہ ہٹانے کی کوشش قراردیتے ہوئے  کیمرون کو کڑی تنقیدکانشانہ بنایا۔ اس موقع پرکوربن نے سال دوہزارچودہ اورپندرہ کے اپنے ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات بھی شائع کیں پانامالیکس کے معاملے پر لیبرپارٹی کے رہنماڈینس سکنردوہاتھ آگے بڑھے اوروزیراعظم کودھوکے بازڈیوڈکے نام سے پکاردیاجس پراسپیکرنے سکنرکوایوان سے باہرنکال دیا۔