Thursday, April 25, 2024

لندن : وزیراعظم نے اتوار کے روز زیادہ وقت اہلخانہ کے ساتھ گزارا

لندن : وزیراعظم نے اتوار کے روز زیادہ وقت اہلخانہ کے ساتھ گزارا
May 30, 2016
لندن(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں اتوارکے روززیادہ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارا ،اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ایک مقامی ریستوران میں کھاناکھایاجبکہ اہل خانہ نے وزیراعظم کی جلدصحتیابی کے لیے دعابھی کی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری کے لیے لندن میں موجودہیں اتوارکے روزوزیراعظم نے بیشتروقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزارا جہاں شریف خاندان کے افرادنے وزیراعظم سے ان کی جلدصحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اوردعاؤں کابھی اظہارکیا۔ وزیراعظم نے لندن کےہی  ایک مقامی ہوٹل میں اپنے دونوں بیٹوں کےہمراہ کھانابھی کھایا۔ جس کی تصاویراورویڈیوزبھی سامنے آئی ہیں۔ منظرعام پرآنے والی تصاویراورویڈیوزمیں وزیراعظم اطمینان بخش دکھائی دئیے جبکہ شریف فیملی کے افرادسمیت لندن میں موجودپاکستانی کمیونٹی وزیراعظم کی جلدصحتیابی کے لیے دعاگوہے۔