Tuesday, April 23, 2024

لندن ، نوازشریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لندن ، نوازشریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاجی مظاہرہ
July 9, 2018
لندن (92 نیوز) لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ اپارٹمٹنس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے نواز شریف کے گھر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی ۔ واقعہ کے وقت نواز شریف اور حسن نواز گھر میں داخل ہو رہے تھے ۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزا پانے والے نوازشریف کا لندن میں گھر سے نکلنا بھی مشکل ہو گیا۔ نوازشریف اپنے بیٹے حسن نواز اور اعجاز گل کے ہمراہ اپنے گھر میں داخل ہونے لگے تو وہاں پہلے سے موجود مشتعل نوجوانوں نے گھیر لیا۔بپھرے نوجوان نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو اعجاز گل نے روک دیا۔ صورتحال دیکھ کر نوازشریف ہکے بکے رہ گئے مگر صورتحال کو بھانپتے ہوئے دونوں باپ بیٹے گھر میں داخل ہو گئے مگر مشتعل نوجوان اور اعجاز گل میں کھینچا تانی ہوئی۔ نوجوان نے وہاں موجود ٹرالی اعجاز گل کی طرف اچھال دی۔خطرہ بھانپتے ہوئے ن لیگی رہنما نے پولیس کو بلا لیا۔ لندن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کی تلاشی لی اور انہیں منتشر کر دیا۔