Thursday, March 28, 2024

لندن ، نوازشریف اور مریم نواز براستہ ابو ظہبی پاکستان کے لئے روانہ

لندن ، نوازشریف اور مریم نواز براستہ ابو ظہبی پاکستان  کے لئے روانہ
July 13, 2018
لندن (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز براستہ ابو ظہبی پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے  ۔ نواز شریف کا طیارہ  پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 8 بجے ابو ظہبی ائیرپورٹ پر اترے گا جب کہ سہ پہر 3 بجے  نواز شریف کا طیارہ ابوظہبی سے پاکستان کیلئے اڑان بھرے گا۔ نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ پاکستانی حدود شام کے وقت داخل ہو گا۔ دوسری جانب وزارت دفاع نے نیب ٹیم کو لاہور ائیرپورٹ کے اپرن تک جانے کی اجازت دے دی ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے جہاز کی لینڈنگ کے بعد نیب ٹیم اپرن پرجا کر نواز شریف اور مریم نواز شریف کو گرفتار کرے گی ۔ نیب ٹیم دونوں مجرموں کو گرفتار کرکے فور طور پر ہیلی کاپٹر پر سوار کرائے گی ، ہیلی کاپٹر کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز شریف کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔