Saturday, May 11, 2024

لندن : نئے سال کے آغاز پر روایتی پریڈ ، پاکستانی دستے کی بھی شرکت

لندن : نئے سال کے آغاز پر روایتی پریڈ ، پاکستانی دستے کی بھی شرکت
January 1, 2017

 لندن(92نیوز)نئےسال کے آغاز پر  لندن میں  روایتی پریڈ  ہوئی جس میں پہلی  مرتبہ پاکستانی دستے کی شرکت نے تقریب  کو چار چاند لگادیے، دنیا بھر سے آئے لاکھوں سیاحوں نے پاکستانی دستے کی پرفارمنس کو خوب سراہا ۔

تفصیلات کےمطابق 1987سے شروع ہونے والی اس روایتی  پریڈمیں برطانیہ کے مختلف شہروں سے میئرز اپنے اپنے ثقافتی فلوٹس کیساتھ شرکت کرتے ہیں  تاہم اس دفعہ کی پریڈ کی خاص بات پاکستانی ثقافتی دستے کی شرکت تھی دستے میں پاکستان کے چاروں صوبوں  کے روایتی ملبوسات پہنے فنکار علاقائی رقص کرتے رہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی ڈھولچی رانی تاج شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ، جن کے ڈھول کی تھاپ پر گورے بھی جھومتے رہے، گھڑ ڈانس بھی خوب پسند کیا گیا۔ اس موقع پر قوالی بھی پیش کی گئی جس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔  برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عبا س کا  کہنا  تھا کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹس منعقد کرکے پاکستان کا سافٹ امیج متعارف کراتے رہیں  گے۔ لندن میں اس نیو ائیر پریڈ میں پاکستانی دستے کی شرکت سے پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند ہو ا ہے۔