Thursday, April 25, 2024

لندن: نئے سال کی آمد پر تقریبات، دہشت گردی خطرے کے پیش نظر سکیورٹی سخت

لندن: نئے سال کی آمد پر تقریبات، دہشت گردی خطرے کے پیش نظر سکیورٹی سخت
December 30, 2015
لندن (ویب ڈیسک) لندن میں نئے سال کی آمد پر تقریبات کے موقع پر دہشت گردی کے خطرے کی بنا پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ لندن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر سخت سیکیورٹی اقدامات کے باوجود دہشت گردی کا خطرہ خارج ازامکان نہیں اس لئے شہر کے گلی کوچوں میں مسلح اور بکتربند پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھائی گئی ہے جبکہ  دیگر یورپی ممالک کے دارالحکومتوں بھی دہشت گردی کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے سپرنٹنڈنٹ جو ایڈورڈ کہتی ہیں جمعرات کو وسطی لندن میں پولیس کے تین ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ سٹی پولیس اور برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے بھی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ ادھر برطانیہ میں ایک جوڑے پر دہشت گردی کے الزام کی فرد جرم عائد کی گئی ہے جنہوں نے گھر پر کیمیائی مواد جمع کر رکھا تھا اور وہ دہشت گردی کی تیاری کر رہے تھے تاہم جوڑے نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔