Tuesday, April 23, 2024

لندن میں گرفتار شخص کون، 92نیوز نے سراغ لگالیا

لندن میں گرفتار شخص کون، 92نیوز نے سراغ لگالیا
September 18, 2018
لندن میں گرفتار شخص کون ؟، 92 نیوز نے سراغ لگا لیا ۔ قومی امکان ہے کہ گرفتار شخص فرحان جونیجو ہے ۔ فرحان جونیجو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہے ۔  12 سے زائد مقدمات میں نامزد ملزم  اہم سیاسی شخصیات کا  فرنٹ مین سمجھا جاتا ہے ۔   فرحان جونیجو مقدمات کے اندراج کے بعد برطانیہ فرار ہوگیا تھا ، ملزم حکومت سندھ میں 18 ویں گریڈ کا ملازم تھا ، جسے سابق وفاقی وزیر کی سفارش پر وزارت تجارت میں ملازمت پر رکھا گیا تھا۔فرحان جونیجو نے اربوں روپے جعلی کمپنیز کے نام جاری کئے۔ ملزم فرحان جونیجو پر سابق وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کیلئے کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے ۔