Wednesday, April 24, 2024

لندن میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر

لندن میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر
December 22, 2017

لندن (92 نیوز) برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ رات کے وقت لندن کے اہم بازاروں اور عمارتوں کی جگ مگ کرتی روشنیوں نے شہر کی خوب صورتی کو چار چاند لگا دیے۔
کرسمس قریب آتے ہی لندن کی اہم عمارتوں، گلی، بازاروں اور ہائی سٹریٹس کو خوب صورت رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔
کرسمس کے موقع پر دلہن کی طرح لندن کی سج دھج ہزاروں میل دور سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔
کرسمس تہوار پر قد آور سانتا کلاز اور آسمان کو چھوتے کرسمس ٹریزلندن کی خوب صورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔
جوں جوں کرسمس قریب آرہا ہے بازاروں میں غیر معمولی رش نظر آنے لگا ہے۔ عورتیں بچے بوڑھے اور نوجوان سبھی اپنے پیاروں کے لیے تحفے تحائف خریدنے اور اپنے گھروں کو سجانےکیلئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب سرکاری دفاتر اور پرائیویٹ کمپنیوں نے بھی اپنے ملازمین کو کرسمس پارٹیوں میں منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
آن لائن شاپنگ کے ذریعے بھی لوگ پیاروں کو کرسمس تحائف بھیج رہے ہیں۔
لوگ اپنے اس تہوار کو منانے کے لیے بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔