Sunday, May 19, 2024

لندن میں چاقوزنی کے 3 واقعات میں ایک شخص ہلاک ، دو زخمی

لندن میں چاقوزنی کے 3 واقعات میں ایک شخص ہلاک ، دو زخمی
November 9, 2018
لندن (92 نیوز) برطانیہ کی سڑکوں پر ایک بار پھرقتل و غارت شروع ہو گئی۔ لندن میں چوبیس گھنٹوں کےدوران چاقوزنی کے 3 واقعات میں ایک شخص ہلاک ، دو زخمی ہوئے۔ چاقو زنی کا تیسرا واقعہ برمنگھم میں پیش آیا جہاں چاقو کے وارسے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نےواقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب ملک میں بڑھتی ہوئی قتل کی وارداتوں کے سبب لندن کے مئیر صادق خان پر سیاسی دباؤ بڑھنے لگا۔ برطانوی اخبار کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں خون ریزی کی واردات دُگنی ہوئی ہیں۔