Tuesday, May 7, 2024

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر پرویز مشرف کے حامیوں کا مظاہرہ

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر پرویز مشرف کے حامیوں کا مظاہرہ
December 22, 2019
 لندن (92 نیوز) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر پرویز مشرف کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے پرویز مشرف کے حق میں نعرے بازی کی۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا جس میں سکھ رہنما بھی شریک ہوئے۔ شرکا نے سابق صدر کیخلاف فیصلے کو متعصبانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سال تک ملک کی خدمات کرنے والے کو غدار کہنا انتہائی غلط ہے۔ کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف کو سزا موت دئیے جانے کا فیصلہ جلد از جلد واپس لیا جائے ۔