Saturday, April 27, 2024

لندن میں نوازشریف سے خفیہ ملاقات کرنیوالا شخص بھارتی ایجنٹ ہے، فیاض چوہان

لندن میں نوازشریف سے خفیہ ملاقات کرنیوالا شخص بھارتی ایجنٹ ہے، فیاض چوہان
February 26, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کردیا کہ لندن میں نوازشریف سے خفیہ ملاقات کرنے والا شخص بھارتی ایجنٹ ہے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان کی ذاتی اطلاعات کے مطابق۔ نوازشریف سے بھارتی ایجنٹ وکرم سود نے ملاقات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بھائی کسی اور مقصد کے لیے ضمانت لے کر گئے ہیں، ن لیگ پر ملک میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کاالزام بھی لگا دیا۔ چند روز پہلے نوازشریف سے ’پر اسرار‘شخص نے ملاقات کی تھی۔