Friday, May 10, 2024

لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر پاکستانی کمیونٹی کا مظاہرہ،گو نواز گو کے نعرے

لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر پاکستانی کمیونٹی کا مظاہرہ،گو نواز گو کے نعرے
September 27, 2020
لندن ( 92 نیوز) لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پاکستانی کمیونٹی نے  مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی سے بڑی تعداد میں شرکاء نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر اکٹھے ہوئے اور  گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔ مظاہرین کی جانبسے نواز شریف کی وطن واپسی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔