Tuesday, April 23, 2024

لندن میں معروف ویب سیریز وِچر کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا

لندن میں معروف ویب سیریز وِچر کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا
December 17, 2019
 لاس انجلس (92 نیوز) لندن میں معروف ویب سیریز وِچر کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ معروف ویب سیریز دی وِچر 20 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔ برطانوی اداکار ہنری کیول ڈرامے میں جنگجو شہزادے گیرٹ آف ریویا کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ تخیلاتی کرداروں پر مبنی اس ڈرامے میں انسانوں اور ماورائی مخلوقات کے درمیان جنگ اور کشمکش کو دکھایا گیا ہے۔  Yennefer of  Vengerberg کا کردار اداکارہ آنیا شلوٹرا اور  نوجوان شہزادی سیری کا کردار اداکارہ فیریا ایلن نبھا رہی ہیں۔ تخیلاتی کرداروں پر مبنی اس ڈرامے کی کہانی پولش مصنف ایندریج سپاسووسکی کے ناول سے ماخوذ کی گئی ہے۔