Tuesday, April 23, 2024

فرحان جونیجو کی گرفتاری اورتفتیش کے بعد اہم شخصیات میں خوف کی لہردوڑ گئی

فرحان جونیجو کی گرفتاری اورتفتیش کے بعد اہم شخصیات میں خوف کی لہردوڑ گئی
September 20, 2018
لندن (92 نیوز) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کیلئے معاہدے نے بڑے ناموں کو پریشان کر دیا ۔ فرحان جونیجو سے تفتیش کے بعد کئی اہم شخصیات نے برطانیہ سے نو دو گیارہ ہونے کی کوششیں شروع کر دیں۔ آصف زرداری کے انتہائی قریبی اویس مظفر ٹپی اور سابق بیورو کریٹ ثاقب سومرو سمیت دیگر نے ممکنہ طور پر ریڈوارنٹ سے بچنے کیلئے کینیڈا منتقلی کی کوشش شروع کر دی جبکہ کے ڈی اے کے سابق افسر منظور کاکا نے یورپی مُلک سے واپسی کیلئے لندن کی بجائے کینیڈا منتقلی کی ٹھان لی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ رقم کی بیرون ملک منتقلی کیلئے پی پی قیادت کی بااعتماد سابق اور موجودہ حکومتی شخصیات نے بھی سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔ جس شخصیت کی سہولت کاری شامل رہی وہ بلدیات، ریونیو، زراعت اور محکمہ جنگلات میں خدمات انجام دے چکی ہے اور 100 ارب روپے سے زائد بیرون ملک منتقل کئے جانے کے شواہد بھی ملے تھے۔