Friday, March 29, 2024

لندن میں فرانسیسی سفارتخانے کے باہر مسلمانوں کا احتجاج

لندن میں فرانسیسی سفارتخانے کے باہر مسلمانوں کا احتجاج
October 30, 2020
لندن (92 نیوز) لندن میں فرانسیسی سفارتخانے کے باہر نعرہ تکبیر نعرہ رسالت کی گونج، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے فرانسیسی وزیراعظم کیخلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادی رائے کا بہانہ بنا کر مسلمانوں کی دل آزاری اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کو فوری بند کیا جائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے میکرون کی تصویر کو بھی نذر آتش کیا، مظاہرین ریلی کی صورت میں فرانس ایمبیسی کے باہر جمع ہوئے اور اسی جگہ نماز جمعہ ادا کی گئی۔ علمائے کرام نے نے اپنے خطبات میں کہا کہ  دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے، مغربی معاشرت میں ایسی شرارتیں کر کے انسانی نفاق کا ارتکاب کیا جا رہا ہے جس کو عالمی سطح پر فوری بند ہونا چاہیئں۔