Saturday, May 4, 2024

لندن میں طوفانی بارش ، متعدد علاقے زیر آب آ گئے

لندن میں طوفانی بارش ، متعدد علاقے زیر آب آ گئے
July 13, 2021

لندن (92 نیوز) لندن میں طوفانی بارش سے متعدد علاقے زیر آب آ گئے۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن بھی پانی سے بھر گئے۔

بارشوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ لندن فائر بریگیڈ کے مطابق دارالحکومت میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے 150 کے قریب حادثات پیش آئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے جنوبی علاقوں میں ییلو وارننگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گھر اور کاروبار سیلاب سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ ہمشائر کے علاقے میں حکام نے فلڈ الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بھی بند کر دیا گیا ہے۔