Thursday, April 25, 2024

لندن میں شدید بارش نے تباہی مچا دی

لندن میں شدید بارش نے تباہی مچا دی
November 22, 2016

لندن (ویب ڈیسک) لندن میں شدید بارش‘ درجنوں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ ساحلی شہر برائٹن میں طوفانی ہوائیں‘ شہریوں کو شدید مشکلات۔ معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں شدید بارش نے تباہی مچا دی‘ درجنوں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں‘ متعدد سائن بورڈ گر گئے۔ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ لیوٹن ائیرپورٹ پر جہازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈر گراونڈ ٹرینوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں سکول بند کر دیے گئے ہیں۔ سڑکوں پر چار فٹ تک پانی کھڑا ہے۔

ساحلی شہر برائٹن میں طوفانی ہواوں نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ گھروں سے باہر موجود لوگ طوفانی ہواوں کا مقابلہ نہ کرسکے اور لڑکھڑاتے ہوئے گھروں کی راہ لی۔ کئی شہری دیواروں اور ایک دوسرے کا سہارا لے کر منزل کی جانب چلتے رہے۔ پینسٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث ٹریفک سگنلز سڑکوںپر گر گئے اور کوڑے کرکٹ کے لیے رکھی گئی بڑی ٹرالیاں بھی الٹ گئیں۔