Monday, May 20, 2024

لندن میں شاہی محل کے سامنے کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد

لندن میں شاہی محل کے سامنے کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد
May 29, 2019

لندن (92 نیوز) لندن میں شاہی محل کے سامنے کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں تمام دس ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت ہوئی۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد قومی لباس میں ملبوس تھے اور سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھا تھا۔

لندن ، شاہی محل ، کرکٹ ، ورلڈ کپ ، رنگا رنگ افتتاحی تقریب

 ورلڈ کپ کرکٹ 2019 کی افتتاحی تقریب میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی ورکر ملالہ یوسفزئی کی دھوم ،شرکا نے تقریب میں آمد پر انکا گرمجوشی سے استقبال کیا۔  

 ملالہ یوسفزئی نے سابق کپتان اظہر علی کے ساتھ ملکر ایک منٹ تک گیندوں کا سامنا کیا اور دونوں نے 38 اسکور بنائے۔  

 دوسری جانب اسے حسن اتفاق کہیں یا کچھ اور  افتتاحی تقریب میں شریک اداکار فرحان اختر اور سابق کرکٹر انیل کمبلے پر مشتمل  بھارتی جوڑی پاکستانی اسکور کا نصف یعنی 19 رنز  ہی بنا سکی۔  

 ملالہ یوسفزئی نے افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ لوگوں کو آپس میں ملانے والا کھیل  ہے ، ملالہ کی ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ مگر انہوں نے انڈین ٹیم کو مضبوط قرار دیا۔  

 ملالہ یوسفز ئی  نے  ایک بار پھر انٹرنیشنل فورمز پر پاکستان کی بھرپور نمائندگی کا حق اداکرکے وطن کا سافٹ امیج ابھارنے  کی روایت برقرار رکھی۔