Monday, September 16, 2024

لندن میں سجا اولیوئیر ایوارڈز کا میلہ ، ہیری پوٹر اینڈ کرسڈ چائلڈ نے 9 ایوارد جیت لئے

لندن میں سجا اولیوئیر ایوارڈز کا میلہ ، ہیری پوٹر اینڈ کرسڈ چائلڈ نے 9 ایوارد جیت لئے
April 10, 2017
لندن (92نیوز)لندن میں سجا  اولیوئیر ایوارڈز کا میلہ  فلمی ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاندلگادیے۔ تفصیلات کےمطابق لندن کے رائل ہال میں بچھائے گئے اولیوئیر ایوارڈز کے  ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں اتر آئی ایوارڈ شو کا آغاز ہوا تو ہر کوئی اس انتظار میں تھا کہ خوبصورت شام کن ستاروں کے نام رہتی ہے تاہم شہرہ آفاق فکشن فلم ہیری پوٹر اینڈ کرسڈ چائلڈ نے نو ایوارڈ جیت کر سب کو مات دیدی۔ بہترین فنکار کا ایوارڈ انتھونی بوائل لے اڑے جنہوں نے فلم میں نوجوان  ہیری پوٹر کا کردار نبھایا تھا۔ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اسی فلم میں کام کرنے والی نوما ڈیومز وینی کے نام رہا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد انکا کہنا تھا کہ وہ چالیس سال پہلے پناہ گزین  کے طور پر برطانیہ آئی تھیں۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بلی بائپر لے اڑیں جنہیں فلم یرما میں متاثر کن پرفارمنس پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جان ٹفنی  کو ہیری پوٹر اینڈدی کرسڈ چائلڈکیلئے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ اداکارہ امبر رائلی اور اداکار ایڈم برنارڈ  نے بیسٹ میوزک  فلم کیٹیگری میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔