Thursday, March 28, 2024

  لندن میں زیرزمین ٹیوب سروس کےملازمین کی ہڑتال

   لندن میں زیرزمین ٹیوب سروس کےملازمین کی ہڑتال
July 9, 2015
لندن(ویب ڈیسک)لندن میں زیر زمین چلنے والی ٹرین سروس (ٹیوب) کے ملازمین نے کم تنخواہوں کے خلاف ہڑتال کردی ۔ ٹیوب سروسزکے ملازمین  کی ہڑتال کے باعث مسافروں کوآمدورفت میں شدیدپریشانی کاسامناہے جبکہ سروسز جمعہ کی صبح تک کھلنے کاامکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن  کی  ٹیوب سروس کے ملازمین نے کم تنخواہوں کے خلاف بدھ کو  مظاہرہ کیا،  جس سے  سروس کوشہریوں کے لیے بندکردیاگیا، جس  سے  شہریوں کو شدید سفری  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،جس پر انتظامیہ نے شہریوں کو متبادل سفری ذرائع  فراہم  کئے ۔ اس سلسلے میں  دوسوسے زائد بسیں اورکشتیاں   مہیا کی   گئیں جو ناکافی رہیں  اورعوام لندن  کی سڑکوں پر خوار ہوتے  رہے ۔ ادھرلندن کے میئرنےٹیوب سروس کے ملازمین کومذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ تنخواہوں میں ایک سے دوفیصداضافے اورٹیوب سروس کی رات کے اوقات میں معطلی پررضامند ہیں۔ حکام کاکہناہے کہ  وہ  جمعہ کی صبح تک زیرزمین ٹرین سروس بحال  ہونے  سے متعلق پر امید ہیں۔