Friday, May 10, 2024

لندن میں رواں سال کی پہلی برفباری ، لوگ کورونا کی پریشانیاں بھول کر گھروں سےنکل آئے

لندن میں رواں سال کی پہلی برفباری ، لوگ کورونا کی پریشانیاں بھول کر گھروں سےنکل آئے
January 25, 2021

لندن (92 نیوز) لندن میں رواں سال کی پہلی برفباری ہوئی۔ لوگ کورونا کی پریشانیاں بھول کر گھروں سےنکل آئے۔ بچوں نے اسنو مین بنائے تو بڑوں نے بدلتی رت کو انجوائے کیا۔

لندن کے رہائشیوں کیلئے 2021 کی پہلی برف باری لاک ڈاون اور کورونا وائرس سے پھیلنے والی پریشانی اور ذہنی دباو کو کم کرنے کا سبب بن گئی۔ کئی گھنٹے ہونے والی برف باری نے لندن کے مقامیوں کو دن بھر کے لئے خوشی اور تفریح کا موقع فراہم کر دیا۔

بڑوں اور بچوں نے ملکر اپنے گھروں سے نکل کر برف باری کا لطف اٹھایا اور دروازوں کے سامنے سنو مین بنا کر تصویری لیں اور برف کے گولوں سے ایک دوسرے کو محفوظ کیا۔

92 نیوز سے بات کرتے ہوئےشہریوں نے کہا وبا کی شدت اور موات نے ذہنی دباو کا شکار کر دیا تھا تاہم برف باری کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ہی سہی مگر مسکرانے کا موقع ملا ہے۔

شہریوں نے برفباری کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی آمد سے وبا کا خوف کم ہوا۔