Friday, March 29, 2024

لندن میں دوڑکرسڑک عبور کرنیوالے شہبازشریف کا پاکستان میں شاہانہ انداز

لندن میں دوڑکرسڑک عبور کرنیوالے شہبازشریف کا پاکستان میں شاہانہ انداز
June 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) لندن میں دوڑ کر سڑک عبور کرنے والے شہبازشریف کے وطن واپس آتے ہی اطوار بھی شاہانہ ہو گئے ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کراچی میں مزارقائد پہنچے تو عوام کا داخلہ بند کردیا گیا ، سیکیورٹی اہلکاروں کے جھرمٹ میں گاڑیوں کے طویل قافلے کے ساتھ قائد کو سلامی پیش کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب لندن کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول عام آدمی کی طرح پھرتے ہیں لیکن اپنے وطن میں آتے ہی عوام کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں ۔ شہبازشریف آج کراچی میں مزارقائد پر حاضری کے لئے پہنچے تو پھر کوئی شہری قائد کے مزار تک نہ پہنچ سکا ، شاہانہ پروٹوکول کے دلدادہ شہبازشریف کی آمد کے باعث عوام کا داخلہ بند کردیا گیا ۔ چمچماتی گاڑیوں اور محافظوں کے جھرمٹ میں سابق وزیراعلیٰ نے اس شان سے قائد کو سلامی دی کہ لندن کی سڑکوں کے مناظر آنکھوں کا دھوکہ لگنے لگے ۔