Saturday, April 20, 2024

لندن میں دو فلیٹس کا دعویٰ جھوٹا ہے ، الزامات پراپیگنڈا ہیں ، اسحاق ڈار

لندن میں دو فلیٹس کا دعویٰ جھوٹا ہے ، الزامات پراپیگنڈا ہیں ، اسحاق ڈار
October 7, 2018
لندن ( 92 نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  ایک لمبے عرصے بعد بالآخر خاموشی توڑ ہی دی ، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے اوپر لگنے والے الزامات سے صاف مکر گئے اور کہا لندن میں ان کے دو فلیٹس کا دعویٰ جھوٹا ہے  ،الزامات انکے خلاف چلائی گئی منفی مہم کا حصہ ہیں ۔ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ  وزیر مملکت شہزاد اکبر کے الزمات میں کوئی حقیقت نہیں ، پاکستان سے باہر لندن سمیت دنیا میں انکی کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں ، شہزاد اکبر سچے ہیں تو فلیٹس کی تفصیلات منظرعام پر لائیں۔ ٹیلیفونک گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انکی پوری دنیا میں کہیں کوئی آف شور جائیداد نہیں،اصل مسائل سے نمٹنے میں ناکامی پر وزرا عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ الزامات پی ٹی آئی کی روایتی سیاست کا حصہ ہیں،تحریک انصاف کی حکومت انتقامی کارروائیوں کیلئے نیب کو استعمال کر رہی ہے۔