Tuesday, May 21, 2024

لندن میں حملے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، نعیم بخاری

لندن میں حملے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، نعیم بخاری
May 6, 2018
لندن ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر قانون دان نعیم بکاری نے  لندن میں خود پر حملے کی افواہوں کی تردید کر دی ۔ نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے کسی نے دھکا نہیں دیا ، ٹرین سے باہر نکلتے ہوئے پیر پھسلنے کے باعث گرا تھا جس کے سبب چہرے سمیت جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں ۔ نعیم بخاری چند روز قبل لندن میں ٹرین سے اترتے ہوئے گرے تھے جس سے ان کے چہرے سمیت جسم کے دیگر حصوں پر  بری طرح چوٹیں آئیں ، خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نعیم بخاری پر قاتلانہ حملے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں ۔