Saturday, April 27, 2024

لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج

لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج
October 17, 2020
لندن (92 نیوز) لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تو ن لیگی کارکن بھی دفتر کے باہر پہنچ گئے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، پرجوش کارکنوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔