Sunday, May 5, 2024

لندن میں بھارت کیخلاف کشمیری کمیونٹی کا احتجاج ، نعرے بازی

لندن میں بھارت کیخلاف کشمیری کمیونٹی کا احتجاج ، نعرے بازی
August 6, 2019
لندن ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر لندن میں بھارت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نےمودی حکومت کیخلاف  شدید نعرے بازی کی گئی ۔ مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر   کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری کمیونٹی سراپا احتجاج ہے  ، اسی سلسلے میں بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر  مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبا سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق  رکھنے والے  مردو خواتین  شریک ہوئے ۔ احتجاج ساؤتھ ایشیا سولی ڈیرٹی گروپ کی طرف سے  منعقد کیا گیا  تھا، اس موقع پر شرکا نے مودی دہشتگرد ،بھارت دہشتگرد  کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے آرٹیکل   370 اور 35 فائیو اے ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ، بھارت کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر آپریشن کرنے جا رہا ہے جس سے خطے میں انتشار پھیلے گا۔ شرکا نے عالمی برادردی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے گھناؤنے اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے  مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔