Thursday, May 2, 2024

لندن میں بریگزٹ کیخلاف ایک لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے

لندن میں بریگزٹ کیخلاف ایک لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے
June 24, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن میں بریگزٹ کیخلاف ایک لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے اور دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت نے بریگزٹ کے حوالےسے کیے جانے والے  مذاکرات کا بیڑہ غرق کر دیا۔ دو سال سے مذاکرات جاری ہیں لیکن تجارت ،سمیت کئی اہم معاملات جوں کے توں ہیں۔ دوسری جانب بریگزٹ کے حامیوں کی جانب سے بھی جوابی ریلی نکالی گئی۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے  سینکڑوں سکیورٹی اہلکار اور اینٹی رائٹس پولیس تعینات کی گئی تھی۔ قبل ازیں برطانیہ کے ایوان بالا نے لارڈز نے بریگزٹ بل بغیر ووٹنگ کے منظور کیا ۔ شاہی منظوری کے بعد یہ بل قانون کا درجہ حاصل کرلے گا۔ برطانوی ایوان زیریں میں ووٹنگ میں شکست کے بعد برطانوی وزیر اعظم بریگزٹ سے متعلق کافی تناو کا شکار تھیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اس بل کی منظوری کو برطانیہ کی یورپی یونین سے انخلا میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اسے خوش آمدید کہا ہے۔ انہوں نے کہا بل کی منظوری نے واضح کر دیا کہ منتخب نمائندے عوامی  امنگوں پر پورا اتر رہے ہیں۔ آنیوالے دنوں میں ہم یورپ کیساتھ تعلقات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے لائیں گے۔