Friday, March 29, 2024

لندن میں برطانوی کرائم تھرلر فلم دی جینٹل مین کی اسپیشل اسکریننگ کا اہتمام

لندن میں برطانوی کرائم تھرلر فلم دی جینٹل مین کی اسپیشل اسکریننگ کا اہتمام
December 4, 2019
 لندن (92 نیوز) لندن میں برطانوی کرائم تھرلر فلم دی جینٹل مین کی اسپیشل اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم کے ڈائریکٹر گائے رچی ، اداکار ہیو گرانٹ ،اداکارہ مشیل  ڈاکری سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دی جینٹل مین کی کہانی امریکہ سے برطانیہ آنے والے ایک تارک وطن مکی پیرسن کے گردد گھومتی ہے جو حالات کا شکار ہو کر جرائم کی دنیا میں داخل جاتا ہے ۔ مکی پیرسن کا کردار اداکار میتھیو میک کونافی نے نبھایا ہے ، ہیو گرانٹ  فلیچر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ دی جینٹل مین میں چارلس ہنام ،ہینری گولڈنگ، جیرمی سٹرانگ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم اگلے برس جنوری میں ریلیز ہو گی۔