Friday, April 26, 2024

لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر دوسرے روز بھی مظاہرے

لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر دوسرے روز بھی مظاہرے
July 10, 2018
لندن (92 نیوز) پاکستان کی سیاسی گرمی کی حرارت لندن بھی پہنچ گئی ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا یافتہ  سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف  پی ٹی آئی  ٹائیگرز نے احتجاج کیا۔ مسلم لیگ نون کے کارکن بھی وہاں جمع ہو گئے اور مخالف نعرے لگانا شروع کردیئے ۔ اس دوران دو پاکستانی نوجوان  شعیب شہزاد اور عرفان احمد مظاہرے کی فوٹیج بنا رہے تھے جس پر نواز شریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ آگ بگولہ ہو گئے اور اُن سے موبائل چھین لیا۔ موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری نے کارکنوں میں تناؤ کم کرنے کی کوشش کی جبکہ زد کوب کیے جانے والے نوجوانوں کی شکایت پر ناصر بٹ کو گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل اتوار کو بھی  ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر  شدید ا حتجاج کیا گیا تھا جس میں مظاہرین نے رہائش گاہ کا دروازہ تک توڑنے کی کوشش کی تھی ۔