Friday, April 26, 2024

لندن میراتھن میں ایتھلیٹ مختلف ملبوسات پہن کر شریک، ایک جوڑے نے ریس کے دوران شادی رچا لی، میراتھن کینیا کے ایلودکپچوگ کے نام رہی

لندن میراتھن میں ایتھلیٹ مختلف ملبوسات پہن کر شریک، ایک جوڑے نے ریس کے دوران شادی رچا لی، میراتھن کینیا کے ایلودکپچوگ کے نام رہی
April 27, 2015
لندن (ویب ڈیسک) لندن میراتھن کینیا کے ایلودکپچوگ نے جیت لی  جبکہ دوڑ میں شریک ایک جوڑے نے ریس ادھوری چھوڑ کر شادی رچا لی۔ شادی کا جوڑا پہنے لارا ہاروی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوڑ لگاتے ہوئے وہ سینٹ کیتھرائن میں جا رکے اور اندراج کروا کر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سالانہ لندن میراتھن میں شریک ایتھلیٹ مختلف ملبوسات پہن کر شریک ہوئے۔ ریس کے شرکا زرافہ، سپر ہیروز اور ڈاکٹرز کا روپ دھارے نظر آئے۔ یہ سب کچھ وہ خیرات اکٹھی کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ ایونٹ کے سپانسرز کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ سال کے دوران لندن میراتھن کے شرکا نے دو ہزار چودہ میں پچاس کروڑ ڈالر کے قریب خیرات اکٹھی کی۔ لندن میراتھن ریس کینیا کے ایلودکپچوگ کے نام رہی۔