Monday, May 13, 2024

لندن ، موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی ، ایک ہزار ‏افراد گرفتار

لندن ، موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی ، ایک ہزار ‏افراد گرفتار
April 23, 2019

لندن ( 92 نیوز ) لندن میں موسمیاتی تبدیلیوں کےخلاف مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی کرنےوالے ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کئےگئےایک بیان میں لندن میٹروپولیٹن پولیس کاکہنا ہےکہ 15 سے 22 اپریل کے درمیان ایک ہزارپینسٹھ افراد کوپکڑاگیا۔

پولیس کے مطابق ان افراد نے ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ اور سڑکوں کوبلاک کرنے جیسے غیر قانونی کام کئے تھے۔

لندن میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف موثراقدامات نہ اٹھانے پر حکومت کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ان کے تمام مطالبات کی منظوری کی یقینی دہانی نہیں کراتی دھرنا جاری رہے گا۔