Tuesday, April 23, 2024

لندن: مظاہرین کا میئر صادق خان کے استعفیٰ اور گرفتاری کا مطالبہ

لندن: مظاہرین کا میئر صادق خان کے استعفیٰ اور گرفتاری کا مطالبہ
January 14, 2018

لندن (92 نیوز) لندن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے میئرصادق خان کی تقریب میں ہنگامہ کھڑا کر دیا اور صادق خان کے استعفی اور گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دورہ لندن منسوخ کیے جانے کے بعد میئر لندن صادق خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ کو اندازہ تھا کہ انہیں لندن میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔
لندن کی فیبین سوسائٹی میں صادق خان کے اظہار خیال سے پہلے ہی ’وائٹ پین ڈریگنز‘ نامی گروپ کے افراد نے ہلڑبازی شروع کر دی۔ ان افراد نے ٹرمپ اور بریگزٹ کی حمایت میں نعرے بازی اور صادق خان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ اس حرکت کے بعد میئر صادق خان اپنی نشست پر بیٹھ گئے جبکہ پولیس نے مظاہرین کو وہاں سے ہٹایا۔