Thursday, April 18, 2024

  لندن : مسلمان خواتین کو داعش کی رکن کہنے والی سیاہ فام لڑکی گرفتار

   لندن : مسلمان خواتین کو داعش کی رکن کہنے والی سیاہ فام لڑکی گرفتار
October 17, 2015
لندن(ویب ڈیسک)لندن میں دوران سفرمسلمان خواتین کوداعش کی رکن  کہنے والی سیاہ فام لڑکی کوپولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،جس کے خلاف نسلی تعصب کے قانون کے مطابق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق لندن میں سیاہ فام خاتون دوران سفر مسلمان خواتین کو نسلی تعصب کا نشانہ بناتی رہی ۔بس ڈرائیور نے کئی  بار بس روک کر سیاہ فام لڑکی کو منع کرنے کی کوشش کی تاہم سیاہ فام خاتون نازیبازبان استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمان خواتین کوداعش کی رکن قراردیتی رہی ۔ بس میں موجود ایک مسافر نے ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر ڈال دی،ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ انتظامیہ نے لڑکی کو تلاش کرلیا ،اب سیاہ فام لڑکی پولیس کی حراست میں ہے،جس  کے خلاف نسلی تعصب کے قانون کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے،جبکہ پولیس نے عینی شاہدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کرکیس میں معاونت کے لیے اپنے بیان ریکارڈکرائیں۔