Friday, May 3, 2024

لندن ، مسافروں نے ٹرین سروس کو بدترین قرار دےدیا

لندن ، مسافروں نے ٹرین سروس کو بدترین قرار دےدیا
December 27, 2017

لندن ( 92 نیوز ) برطانیہ میں ریلوے ٹرین پر سفر کرنے والوں نے لندن ٹرین سروس کو بدترین قرار دے دیا۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے شہر لندن میں ٹرین پر سفر کرنے والے تقریبا ایک تہائی لوگوں نے ٹرین سروس کو بدترین قرار دے دیا ہے ۔

برطانیہ  کی ایک تنظیم یوگو نے تقریبا 1087 لوگوں سے سروے کیا  جن میں 37 فیصد لوگوں نے لندن ٹرین سروس کو بدترین قرار دے دیا

صرف 8 آٹھ لوگوں نے کہا کہ ٹرین سروس پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ٹرین سروس کو آپریشنل کرنے والی کمپنیوں کی ناکامی ہے۔