Friday, March 29, 2024

لندن مس ورلڈ 2019 مقابلے کی میزبانی کیلئے تیار

لندن مس ورلڈ 2019 مقابلے کی میزبانی کیلئے تیار
November 22, 2019
 لندن (92 نیوز) لندن مس ورلڈ 2019 مقابلے کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ مقابلے میں شرکت کیلئے 120 ملکوں کی حسینائیں برطانیہ پہنچ گئیں۔ مس ورلڈ کے 69 ویں سالانہ مقابلے کی فائنل تقریب چودہ دسمبر کو لندن میں ہو گی۔ پہلی بار مس ورلڈ مقابلہ 1951 میں فیسٹیول آف بریٹین کے دوران منعقد ہوا تھا۔ مس ورلڈ 2019 مقابلے میں 120 ممالک کی حسینائیں قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی موجودہ مس ورلڈ 2018 سلویا سانچیز نومنتخب مس ورلڈ کو کراؤن پہنائیں گی۔